Exams news 2021

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 2021 کے امتحانات کی تاریخ  تبدیل کردی  ۔ نئی تاریخ کونسی ہے ؟؟؟؟

پنجاب بورڈ کمیٹی  آف چئیرمین کی طرف  سے 18.03.2021 کو  جاری کردہ اعلامیےمیں اس بات کو اظہار کیا گیا ہے کہ موجودہ کرونا کے حالات اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کی وجہ سے میٹرک اور انٹرمیڈئیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کی تاریخوں میں کچھ تبدیلی کی جارہی ہے۔

نئے اعلان کے مطابق  اب میٹرک کے امتحانات کا آغاز 27 مئی کو ہوگا  جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 30 جون سے شروع ہونگے

تفصیلات کے مطابق میٹرک میں   10 کے امتحانات 27 مئی سے شروع ہوکر 11 جون کو ختم ہوجائیں گےاور ان کے نتائج کا اعلان 9 اکتوبر کو متوقع ہوگا، اسی طرح 9 کے امتحانات 12 جون سے آغاز ہوکر 28 جون کو ختم ہوجائیں گے اور 9 کو نتائج کا اعلان 23 اکتوبر کو متوقع ہوگا۔

کیا اس سال امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے ؟ ؟؟؟؟

جبکہ  انٹرمیڈیٹ میں 12  کے امتحانات  30 جون سے شروع ہو کر  15 جولائی کو ختم ہو جائیں گے  اور ان کے نتائج کا اعلان  13 نومبر تک متوقع ہو سکتا ہے۔ اس طرح  11 کے امتحانات 16 جولائی سے شروع ہو کر 16 اگست کو اختتام پزیر ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان  21 نومبر تک کیا جاسکتا ہے۔

اب پاس ہونے کے لئے کتنے نمبر لینے ضروری ہیں؟؟؟ کیونکہ اب 33 فیصد والا پاس نہیں ہوگا

یاد رہے کہ  اس سال امتحانا ت کی منسوخی  کے حوالے سے بار بار کہا جار ہا ہے کہ اس سال امتحانات کا سلسلہ ضرور ہو گا اور بغیر امتحانات طلبہ کو دوبارہ پروموٹ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں کہ اس سال بھی بغیر امتحانات پروموٹ کیا جائے گا ، ابھی تک ان خبروں کی کچھ صداقات نہیں ہے

بورڈ میٹنگ کے بعد بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کا عکس بھی موجود ہے

Notes 9th Class

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *