والدین اور طلبہ  کے لیے انتہائی اہم خبر 

 میٹر ک اور انٹرمیڈئیٹ کے امتحانات کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

خبر کے مطابق سال 2021 کے لئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی بورڈ برائے  اسلام آباد ، پنجاب ، سندھ، خیبر پختون خواہ ، بلوچستان ، آزاد جمو و کشمیر اور گلگت بلتستان  کے تمام  وزرائے تعلیم نے ایک میٹنگ کے دوران اس بات پر  اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ائیر اور 9  نہم  کلاس سمیت کسی بھی کلاس کو بغیر  امتحان لیے پرموٹ نہیں کیا جائے گا، یاد رہے کہ سال 2020 میں کرونا کی وبا کےپیش نظر کلاس نہم اور انٹر میڈیٹ کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاسزز میں پروموٹ کر دیا گیا تھا، تاہم اس بار سال 2021 میں ایسا نہیں ہوگا.

9th اور 10th کے  MCQs 

  اس بار امتحانات  کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے، جس کی مطابق 10 ویں  کلاس(دہم) اور سیکنڈ ائیر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے جاکر کالجز یا  یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے ، اس لئے اس سال  ان کے پیپر پہلے لئے جائیں گے تاکہ ان کو اگلی کلاسزز کے داخلے میں پریشانی نہ ہو۔ جبکہ  نہم  اور فرسٹ ائیر کے امتحانات بعد میں ہونگے، امتحانات کی  ممکنہ صورت میں حتمی تاریخیں یہ ہوں گی ۔

   19 جون 2021 کو               میٹرک 10ویں کلاس 

   06  جولائی 2021  کو             انٹر 12 ویں کلاس  

   20 جولائی 2021 کو           میٹرک 9 ویں کلاس

   05 اگست  2021 کو           انٹر  11ویں کلاس

ریاضی کے MCQs

یاد رہے کہ اس سال 2021 کے  میٹرک اور انٹر میڈئیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے۔ پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام طلبہ کو مل جائیں گے، جبکہ 50 فیصد تھیوری کے امتحانا ت کی اوسط کے حساب سے دئیے جائیں گے ،  اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پارٹ ٹو میں جتنے مارکس حاصل کریں گے اتنے ہی مارکس ان کو پارٹ ون کے بھی دئیے جائیں گے،  اسی طرح سے موجودہ دہم  کلاس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا، ان کو 3 فیصد اضافی مارکس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔

فزکس کے MCQs 

کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر صوبوں کی مرضی کے مطابق ان تاریخوں میں دو ،  تین یا چند  روزکا فرق ہو سکتا ہے۔

مزید یہ کہ اگلے سال 2022 بھی تمام کلاسز کا سمارٹ سلیبس ہی اپلائی ہوسکتا ہے ، تاہم اس میں ردوبدل ہو گا۔

مزید  تعلیمی خبروں اور اپڈیٹ کے لئے ہمارا فیس بک پیج ضرور لائیک کر لیجئے  اور ہماری ویب سائیٹ وزٹ کرتے رہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے، بلکہ کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے

   امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے، بلکہ کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے علاوہ بھی دئیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق اس سال 2021 میں کرونا کے پیش نظر  پنجاب

 اب 33 فیصد نمبر والا پاس نہیں ہوگا، تعلیمی اداروں کے لیے پالیسی تبدیل،  طلبہ اور والدین کے لئے اہم ترین خبر

پاکستان میں تعلیمی اداروں کے لئے نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت پاسنگ مارکس کی شرح 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد

2021 میں سکولوں کے سالانہ امتحان کب ہونگے ؟

2021 میں سکولوں کے سالانہ امتحان کب ہونگے ؟

لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع جہاں  کرونا کی بڑھتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے   سکول بند ہیں ان  کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول بھی  جاری کر