میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2021 کیلئے صوبہ بھر کے تمام بورڈز کے لئے تاریخوں کا اعلان

Matric Exams

میٹرک کے امتحانات 4 مئی ، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 جون سے شروع ہونگے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے باقاعدہ اعلان جاری کردیا، جبکہ ان امتحانات کا رزلٹ میٹرک 31 اگست جبکہ انٹر کا رزلٹ 30 ستمبر کو متوقع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین کے مطابق تمام بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع کردئیے جائیں گے، اور میٹرک کے یہ امتحانات 30دن میں لیےجائیں گے اور میٹرک کے امتحانات کا اعلان 31 اگست کو ہوگا

دوسری طرف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 12 جون سے شروع ہوجائیں گے ، یہ امتحانات بھی تیس روز میں لیا جائے گا، اور انٹر کے امتحانات کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا

پچھلے سال کے برعکس ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ طلباء کو بغیر امتحان کے ترقی نہیں دی جائے گی۔

مزید یہ کہ امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے، بلکہ کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ان سوالات کے متعلق گائیڈ لائین ویب سائیٹ پر جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے

سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے

لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام والدین اور طلبہ سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں اور جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق 2021 کے امتحان کی تیاری کریں

اگر آپ کو اس گائیڈ لائین کے متعلق معلومات چاہیے تو ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیں

شہر لاہور کی چار اہم یونیورسٹیاں بھی عالمی درجہ بندی میں شامل

انٹرنیشنل ادارہ کیو ایس رینکنگ جو کہ بہترین یونیورسٹی کی رینکنگ کرتا ہے، اس نے دنیا کی اہم یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری کر دی، سال 2020 اور 21 کے لیے دنیا کی بہترین ایک ہزار یونیورسٹیوں کی فہرست میں لاہور کی بھی چار یونیورسٹیز شامل ہو گئیں۔

برطانوی ادارے کیو ایس جو کہ بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ کا کام کرتا ہے اس ادارے نے یونیورسٹیوں کی نئی درجہ بندی برائے سال 2021 جاری کردی ہے۔ اور اس رپورٹ میں عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 3 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔ جبکہ شہر لاہور سے چار یونیورسٹیز دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز جو کہ رینکنگ میں 651 ویں نمبر پرآئی

کامسیٹس یونیورسٹی، یو ای ٹی اورپنجاب یونیورسٹی 801 نمبر پر رینک کی گئیں ہیں۔

پاکستان میں ان میں سے سب سے پہلے نمبر پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی

پاکستان انسٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

  • امریکا کی ایم آئی ٹی پہلے نمبر پر
  • اسٹینفورڈ دوسرے نمبر پر
  • ہارورڈ تیسرے نمبر پر
  • کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چوتھے نمبر پر
  • آکسفورڈ یونیورسٹی پانچویں نمبر پر
  • ای ٹی ایچ زیورخ سوئس انسٹیٹیوٹ چھٹے نمبر پر
  • کیمبرج یونیورسٹی ساتویں نمبر پر
  • امپیریل کالج لندن آٹھویں نمبر پر
  • یونیورسٹی آف شکاگو نویں نمبر پر
  • یو سی ایل 10ویں نمبر پر شمار کی گئیں

کیو ایس درجہ بندی کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس سال کی درجہ بندی پوری دنیا کیلئے ایک مشکل وقت پر شروع کی گئی ہے جبکہ کووڈ-19 بھی اثر انداز ہے،

تاہم یہ بات خوش آئیندہ ہے کہ ہمارے پاکستان اور شہر لاہور کی اہم ہونیورسٹیاں اب عالمی سطع پر نمایا ہورہی ہیں