You are currently viewing میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2021 کیلئے صوبہ بھر کے تمام بورڈز کے لئے تاریخوں کا اعلان

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2021 کیلئے صوبہ بھر کے تمام بورڈز کے لئے تاریخوں کا اعلان

میٹرک کے امتحانات 4 مئی ، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 جون سے شروع ہونگے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے باقاعدہ اعلان جاری کردیا، جبکہ ان امتحانات کا رزلٹ میٹرک 31 اگست جبکہ انٹر کا رزلٹ 30 ستمبر کو متوقع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین کے مطابق تمام بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع کردئیے جائیں گے، اور میٹرک کے یہ امتحانات 30دن میں لیےجائیں گے اور میٹرک کے امتحانات کا اعلان 31 اگست کو ہوگا

دوسری طرف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 12 جون سے شروع ہوجائیں گے ، یہ امتحانات بھی تیس روز میں لیا جائے گا، اور انٹر کے امتحانات کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا

پچھلے سال کے برعکس ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ طلباء کو بغیر امتحان کے ترقی نہیں دی جائے گی۔

مزید یہ کہ امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے، بلکہ کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ان سوالات کے متعلق گائیڈ لائین ویب سائیٹ پر جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے

سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے

لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام والدین اور طلبہ سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں اور جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق 2021 کے امتحان کی تیاری کریں

اگر آپ کو اس گائیڈ لائین کے متعلق معلومات چاہیے تو ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیں

Leave a Reply