لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع جہاں کرونا کی بڑھتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے سکول بند ہیں ان کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا، ان امتحانات کا سلسلہ 25 جون تک جاری رہے گا، اور رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کر دیئے جائیں گے ، مزید یہ کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہونگی۔
کیا امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے ؟ ؟ ؟ ؟
کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر رواں سال 2021 میں لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول کچھ تاخیر کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے شروع کئے جائیں گے۔پرائمری اور مڈل کے یہ امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے۔ اور نتائج کا اعلان 30 جون کو کر دیا جائے گا۔ امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔
کیمسٹری کے آن لائن اور فری ٹیسٹ
کمپیوٹر کے آن لائن اور فری ٹیسٹ
رواں سال میں پیپر پچاس نمبر کا ہوگا ،پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے جو کہ گزشتہ سال گرمیوں کی اور پھر دوبارہ اس سال موسم بہار کی چھٹیوں میں دیا گیا تھا۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے۔ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔ پیک حکام کےمطابق امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اب 33 نمبر والا پاس نہیں ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر شفقت محمود کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ رواں سال 2021 میں گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی۔ امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اس بارامتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے ، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے ۔ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔
[wpdevart_like_box profile_id=”estudent.pk” connections=”show” width=”800″ height=”212″ header=”large” cover_photo=”show” locale=”en_US”]