2021 میں سکولوں کے سالانہ امتحان کب ہونگے ؟

2021 میں سکولوں کے سالانہ امتحان کب ہونگے ؟

لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع جہاں  کرونا کی بڑھتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے   سکول بند ہیں ان  کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول بھی  جاری کر دیا گیا ہے، پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا، ان  امتحانات کا سلسلہ 25 جون تک جاری رہے گا، اور  رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کر دیئے جائیں گے ، مزید یہ کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہونگی۔

کیا امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے ؟ ؟ ؟  ؟

کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر رواں سال 2021  میں  لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول کچھ تاخیر کے ساتھ  جاری کردیا گیا ہے۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے شروع کئے جائیں گے۔پرائمری اور مڈل کے یہ امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے۔ اور نتائج کا اعلان 30 جون کو کر دیا جائے گا۔ امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔

 

فزکس کے آن لائن اور فری ٹیسٹ 

کیمسٹری کے آن لائن اور فری  ٹیسٹ

کمپیوٹر کے آن لائن اور فری ٹیسٹ

رواں سال میں پیپر پچاس نمبر کا ہوگا ،پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے جو کہ گزشتہ سال گرمیوں کی اور پھر دوبارہ اس سال  موسم بہار کی چھٹیوں میں دیا گیا تھا۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے۔ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔ پیک حکام کےمطابق امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اب 33 نمبر والا پاس نہیں ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شفقت محمود کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ رواں سال  2021 میں  گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی۔ امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اس بارامتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے ، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے ۔ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔

 

[wpdevart_like_box profile_id=”estudent.pk” connections=”show” width=”800″ height=”212″ header=”large” cover_photo=”show” locale=”en_US”]

 

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 2021 کے امتحانات کی تاریخ پھر تبدیل کردی  ۔ نئی تاریخ کونسی ہے ؟؟؟؟

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 2021 کے امتحانات کی تاریخ  تبدیل کردی  ۔ نئی تاریخ کونسی ہے ؟؟؟؟

پنجاب بورڈ کمیٹی  آف چئیرمین کی طرف  سے 18.03.2021 کو  جاری کردہ اعلامیےمیں اس بات کو اظہار کیا گیا ہے کہ موجودہ کرونا کے حالات اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کی وجہ سے میٹرک اور انٹرمیڈئیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کی تاریخوں میں کچھ تبدیلی کی جارہی ہے۔

نئے اعلان کے مطابق  اب میٹرک کے امتحانات کا آغاز 27 مئی کو ہوگا  جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 30 جون سے شروع ہونگے

تفصیلات کے مطابق میٹرک میں   10 کے امتحانات 27 مئی سے شروع ہوکر 11 جون کو ختم ہوجائیں گےاور ان کے نتائج کا اعلان 9 اکتوبر کو متوقع ہوگا، اسی طرح 9 کے امتحانات 12 جون سے آغاز ہوکر 28 جون کو ختم ہوجائیں گے اور 9 کو نتائج کا اعلان 23 اکتوبر کو متوقع ہوگا۔

کیا اس سال امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے ؟ ؟؟؟؟

جبکہ  انٹرمیڈیٹ میں 12  کے امتحانات  30 جون سے شروع ہو کر  15 جولائی کو ختم ہو جائیں گے  اور ان کے نتائج کا اعلان  13 نومبر تک متوقع ہو سکتا ہے۔ اس طرح  11 کے امتحانات 16 جولائی سے شروع ہو کر 16 اگست کو اختتام پزیر ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان  21 نومبر تک کیا جاسکتا ہے۔

اب پاس ہونے کے لئے کتنے نمبر لینے ضروری ہیں؟؟؟ کیونکہ اب 33 فیصد والا پاس نہیں ہوگا

یاد رہے کہ  اس سال امتحانا ت کی منسوخی  کے حوالے سے بار بار کہا جار ہا ہے کہ اس سال امتحانات کا سلسلہ ضرور ہو گا اور بغیر امتحانات طلبہ کو دوبارہ پروموٹ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں کہ اس سال بھی بغیر امتحانات پروموٹ کیا جائے گا ، ابھی تک ان خبروں کی کچھ صداقات نہیں ہے

بورڈ میٹنگ کے بعد بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کا عکس بھی موجود ہے

Notes 9th Class

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2021 کیلئے صوبہ بھر کے تمام بورڈز کے لئے تاریخوں کا اعلان

Matric Exams

میٹرک کے امتحانات 4 مئی ، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 جون سے شروع ہونگے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے باقاعدہ اعلان جاری کردیا، جبکہ ان امتحانات کا رزلٹ میٹرک 31 اگست جبکہ انٹر کا رزلٹ 30 ستمبر کو متوقع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین کے مطابق تمام بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع کردئیے جائیں گے، اور میٹرک کے یہ امتحانات 30دن میں لیےجائیں گے اور میٹرک کے امتحانات کا اعلان 31 اگست کو ہوگا

دوسری طرف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 12 جون سے شروع ہوجائیں گے ، یہ امتحانات بھی تیس روز میں لیا جائے گا، اور انٹر کے امتحانات کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا

پچھلے سال کے برعکس ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ طلباء کو بغیر امتحان کے ترقی نہیں دی جائے گی۔

مزید یہ کہ امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق نہیں ہونگے، بلکہ کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ان سوالات کے متعلق گائیڈ لائین ویب سائیٹ پر جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے

سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دئیے جائیں گے

لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام والدین اور طلبہ سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں اور جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق 2021 کے امتحان کی تیاری کریں

اگر آپ کو اس گائیڈ لائین کے متعلق معلومات چاہیے تو ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیں